20 مئی 2011 - 19:30

جرمن فوج نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ تخار میں مظاہرین کو جان بوجھ کر قتل کیا گيا تھا۔

ابنا: برلن سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جرمن نے صوبہ تخار کے شہر تالقان میں جرمن فوجیوں کے اڈے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے عام شہریوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ مظاہرے منگل کے روز تالقان شہر کے ایک قریبی گاؤں پر نیٹو فورسز کے حملے کے بعد کیے گئے تھے جن میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔احتجاجی مظاہرین پر جرمن فوجیوں کی فائرنگ میں کم از کم بارہ افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے جرمن فوج نے دعوی کیا تھا کہ جرمن فوجیوں نے صرف اپنے دفاع میں گولیاں چلائی تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت